مشرق وسطی

کویت میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، تین وہابی دہشتگردگرفتار، اسلحہ برآمد

کویت میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے پولیس نے گروپ کے تین افراد کوحراست میں لے کر بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرلیا جس کی تصدیق کویتی وزارت داخلہ کے حکام نے کردی ہے ، دہشت گردوں نے اسلحہ مختلف مکانوں میں زمین کھود کر اس کے اندر چھپا رکھا تھا۔
کویتی وزارت داخلہ کے بیان میں تبایا گیا ہے کہ کویت پولیس نے العبدلی کے مقام پر چھاپہ مارکر ایک مکان کے اندر سے 56 ‘آرپی جی’ راکٹ اور دیگر آتشیں اسلحہ برآمد کیا اور مالک مکان کو گرفتار کرنے کے بعد اس سے تفتیش جاری ہے۔ایک دوسرے مشکوک مکان پر چھاپے کے دوران کویتی شہری کو حراست میں لیا گیا۔ مکان سے تین اقسام کا غیر قانونی آتشیں اسلحہ اور بارودی مواد ضبط کیا گیا جبکہ تیسرے مکان سے بھی اسلحہ اور گولہ بارود سے بھری کئی صندوق پکڑے گئے ہیں جنہیں زمین کھود کر چھپایا گیا گیا تھا۔
گرفتار کیے گئے تینوں دہشت گرد مقامی ہیں اور انہوں نے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے قبضے سے ملنے والا اسلحہ نہایت خطرناک نوعیت کا ہے۔ اس میں 19 کلوگرام مختلف اقسام کا بارود، 144 کلو گرام TNT نامی بارودی مواد، 65 ہتھیار، تین آر پی جی راکٹ، 204 دستی بم اور بڑی مقدار میں بجلی کی تاریں بھی ملی ہیں۔
گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیاہے جن سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button