دنیا

طالبان کے حملے میں پندرہ افغان فوجی ہلاک

افغانستان میں طالبان نے پندرہ افغان فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے-
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے بدھ کے روز دعوی کیا ہے کہ افغان فوج پر حملے میں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں- طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا ہے کہ طالبان نے جنوبی افغانستان میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے- اس سے قبل طالبان کے ایک اور ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا تھا کہ بدھ کی صبح ضلع لژہ کے قریب کژی خورلا کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم دو افغان فوجی ہلاک ہوئے جبکہ اس دھماکے میں ان کی گاڑی بھی تباہ ہو گئی-

متعلقہ مضامین

Back to top button