یمن

یمن: صنعا میں سعودی عرب کے خلاف مظاہرہ

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دسیوں ہزار لوگوں نے منگل کے دن دارالحکومت صنعا میں "یمن کے محاصرے اور استعماری منصوبے کی مخالفت” کے زیر عنوان کئے جانے والے مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے یمنی عوام کی تیاری کو اپنا حق قرار دیا۔ مظاہرین نے ان اسٹریٹیجک آپشنوں کی بھی حمایت کا اعلان کیا جن پر عمدرآمد کا وعدہ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کیا ہے۔ یمنی عوام نے اس مظاہرے کے اختتام پر ایک بیان جاری کیا جس میں آیا ہے کہ جارحین یمن پر اپنی بمباری اور یمنی عوام کا محاصرہ جاری رکھ کر بدترین جرائم اور مظالم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ اس اختتامی بیان میں مزید آیا ہے کہ جارحین نے یمن میں جن جرائم کا ارتکاب کیا ہے ان کی بین الاقوامی اداروں کی جانب سے تحقیقات کی جانی چاہییں۔ یمن کے عوام نے پیر کے دن بھی الحدیدہ، الجوف، صنعا اور اب صوبوں میں مظاہرے کر کے سعودی عرب اور اس کے پٹھوؤں کے جرائم و مظالم کی مذمت اور یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ کے اسٹریٹیجک آپشنوں کی حمایت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button