مشرق وسطی
داعش نے شام میں سو سے زیادہ عیسائی گھرانوں کو گرفتار کرلیا
شام کے آشوری عیسائیوں کے انسانی حقوق کے مرکز کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے سو سے زائد عیسائی گھرانوں کو گرفتار کر لیا۔
شام کے آشوری عیسائیوں کے انسانی حقوق کے مرکز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ بدھ کو داعش دہشت گردوں اور شامی فوجیوں کے مابین شدید جھڑپوں کے بعد اس گروہ نے صوبہ حمص کے القریتین علاقے پر قبضہ کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق داعش سے وابستہ عناصر نے اس موقع پر سو سے زیادہ سریانی عیسائیوں کے گھرانوں کے ارکان کو گرفتار کر لیا۔ اس مرکز نے اطلاع دی ہے کہ الحواریین دیہات پر داعش کے قبضے کے بعد صوبہ حمص کے جنوب مشرقی علاقوں میں رہنے والے عیسائیوں نے وسیع پیمانے پر نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ گذشتہ مہینوں کے دوران داعش سے وابستہ دہشت گردوں نے شام کے شمال مشرق میں واقع صوبہ حسکہ پر بھی حملہ کرکے متعدد عیسائی شہریوں کو گرفتار کر لیا تھا۔