مقبوضہ فلسطین

غزہ : چار فلسطینیوں کی شہادت

گذشتہ برس غزہ پر صیہونیوں کے حملوں میں استعمال ہونے والے باقی ماندہ بم کے دھماکے کے باعث جنوبی غزہ میں چار فلسطینی شہید ہو گئے-

فلسطین کے مرکز اطلاعات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو جنوبی غزہ کے رفح شہر کے الشّابور کیمپ کی ایک عمارت میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے میں چار فلسطینی شہید اور تیس دیگر زخمی ہو گئے- فلسطینی ذرائع نے اس واقعے کی وجہ، غزہ پر گذشتہ برس کے صیہونی حملوں کے باقی ماندہ بم میں ہونے والا دھماکہ بتایا ہے- یہ واقعہ، رفح میں تباہ ہونے والے ایک مکان کے ملبے کو جمع کرتے وقت رونما ہوا- واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے باقی ماندہ ہتھیاروں اور بموں کے دھماکے کے سبب اب تک بہت سے فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں- بارودی سرنگوں کی صفائی اور اسے ناکارہ بنانے والے اقوام متحدہ کے گروہ کے سربراہ اگنیس مارسلو نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کھنڈرات اور ملبوں میں تقریبا سات ہزار ایسے بم پڑے ہوئے ہیں جو حملوں کے دوران پھٹے نہیں ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button