عراق

لوگ دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہیں: بدر تنظیم

اطلاعات کے مطابق عراق کی بدر تنظیم نے ایک بیان میں عراق میں ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگوں کو اپنے درمیان دشمن عناصر کے داخل ہونے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہیں- بدر تنظیم کے بیان میں آیا ہے کہ مظاہرہ کرنا عوام کا حق ہے اور یہ حق انھیں آئین نے دیا ہے، لوگوں کو حق حاصل ہے کہ بنیادی ضروریات اور خدمات سے محرومی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں لیکن عراق کے دشمنوں کی سازش سے بھی ہوشیار رہیں- اس بیان میں آیا ہے کہ لوگ دشمن عناصر کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ مظاہرین میں داخل ہوکر تشدد کو ہوا دیں- بدر تنظیم کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عبدالکریم یونس نے اپنے اس بیان میں اعلان کیا ہے کہ بغداد اور دیگر صوبوں میں ہونے والے مظاہرے حکومت کے لئے اس پیغام کے حامل تھے کہ لوگ بنیادی ضروریات اور خدمات، خاص طور سے بجلی، سے محروم ہیں اور یہی امر لوگوں کی ناراضگی کا سبب بنا ہے- عراق کے صوبوں بغداد، ذی قار، بابل، نجف اشرف، کربلائے معلی اور بصرہ میں حال ہی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دفاتر میں ہونے والی بدعنوانی جیسے مسائل کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں- عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے تین اگست کو اعلان کیا تھا کہ بد عنوانی کے بارے میں تحقیقات اور اس سے مقابلے کے لئے کئی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں- عراقی پارلیمنٹ نے بھی مظاہرین کے مطالبات کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button