عراق

عراق میں دہشت گردانہ بم دھماکہ، پندرہ جاں بحق

المیادین ٹی وی کے مطابق عراقی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز صوبہ دیالی کے شہر بلدروز کے ایک بازار میں ہونے والے کار بم دھماکے میں پندرہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں- کرکوک میں بھی ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے عراق کے شمال میں ایک گیس پائپ لائن کمپنی کے ایک عہدیدار سعد علی حسین کی گاڑی پر حملہ کرکے ان کو اور ان کے ڈرائیور کو قتل کر دیا- ادھر داعش گروہ کے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ صوبہ نینوا میں داعش گروہ کے دہشت گرد ایک عراقی نوجوان کو، جس کے ہاتھ بندھے ئے تھے، ایک اونچی عمارت سے نیجیے پھینک رہے ہیں- داعش گروہ کے دہشت گرد عراق کے لوگوں میں دہشت پھیلانے کے لئے سرعام لوگوں کو قتل کر دیتے ہیں تاکہ لوگ ڈر کر داعش کے خلاف کوئی اقدام نہ کریں- دہشت گرد گروہ داعش نے گزشتہ ایک سال سے موصل شہر سمیت صوبہ نینوا کے بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہ اس علاقے میں اپنے مخصوص قوانین پر عمل کرا رہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button