یمن

یمن میں مزید سعودی فوجی داخل

سعودی عرب نے یمن پر اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے مزید فوجی اور عسکری ساز و سامان یمن میں داخل کر دیا ہے-
اطلاعات کے مطابق یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت جاری ہے اور اسی درمیان سعودی عرب نے اپنے مزید بہت سے فوجی، عسکری ساز و سامان اور دسیوں ٹینک یمن میں داخل کر دئیے ہیں- پیر کے روز سعودی عرب اور خلیج فارس کے عرب ممالک کے تقریبا” چھے سو فوجی ایک سو تیس ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کے ساتھ جنوبی یمن میں واقع ساحلی شہر عدن پہنچے- اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے یہ فوجی یمنی عوامی فورس کے مقابل کارروائی انجام دینے میں القاعدہ اور یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی کے فوجیوں کا ساتھ دیں گے-
یہ فوجی ایسے حالات میں یمن پہنچے ہیں کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے پیر کے روز یمن کے صوبہ لحج کے العند فوجی اڈے پر بارہ مرتبہ حملہ کیا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button