لبنان

یوم افواج کی مناسبت سے حزب اللہ کا اہم پیغام

لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اپنے ملک میں یوم افواج کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں فوجی جوانوں، افسروں اور کمانڈروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ یوم افواج خطرات کے مقابلے میں لبنان میں قیام امن کی کوشش کرنے والی فوج، قوم اور استقامت کے توازن میں تقویت کا سنہری موقع ہے۔ حزب اللہ کے بیان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک سال قبل لبنانی فوجیوں کے اغوا کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے اور اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ فوج، قوم اور استقامت کے باہمی تعاون سے یہ فوجی آزاد کرا لئے جائیں گے اور وہ بہت جلد اپنے گھر والوں کے پاس پہنچ جائیں گے۔ لبنان کی فوج کے کمانڈر جان قہوجی نے بھی ہفتے کے دن فوج کی تشکیل کی ستّرویں سالگرہ کی مناسبت سے کہا کہ صیہونی حکومت مختلف طریقوں سے لبنان کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کے لئے کوشاں رہتی ہے۔ جان قہوجی نے خطے اور لبنان میں اسرائیل کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ صیہونی دشمن کی سازشیں ہمیشہ ناکام ہوتی رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button