یمن

یمنی فوج کے جوابی حملے، سعودی فوج کی پسپائی

سعودی جارحیت کے خلاف یمنی فوج اور عوامی فورس کے جوابی حملے جاری رہنے کی وجہ سے سعودی فوجیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں سے پسپائی اختیار کرلی ہے-
اطلاعات کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی جاری رکھتے ہوئے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنایا ہے- اطلاعات کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی جوابی کارروائی کی وجہ سے سعودی فوجی اپنی پوزشینیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے- ادھر یمنی فوج اور عوامی فورس نے صوبہ عدن کے جعولہ علاقے میں یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی سے واسبتہ بہت سے افراد کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا ہے- دریں اثنا سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ سعدہ کے علاقوں پر دو بار بمباری کی ہے- سعودی فوجیوں نے یمن کے سرحدی علاقوں پر بھی بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button