مشرق وسطی

بحرین: جمعیت عمل اسلامی کے رہنما کی حالت نازک

العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں جمعیت عمل اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ محمد علی المحفوظ کے وکیل ابتسام الصائغ نے جمعے کے دن کہا کہ پانچ دنوں کی بھوک ہڑتال کے بعد شیخ محمد علی المحفوظ کی جسمانی صحت بگڑ گئی ہے۔ ابتسام الصائغ نے بحرینی حکومت کو شیخ محمد علی المحفوظ کی جسمانی سلامتی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جسمانی حالت بگڑنے کے بعد ان کو جیل کے ابتدائی طبی امداد مرکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دس مارچ کو "جو” نامی جیل میں آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف احتجاج کے بعد شیخ محمد علی المحفوظ کو قید با مشقت کے لئے عنبر جیل میں منتقل کر دیا گیا۔ جس کی بنا پر انہوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کئے جانے تک بھوک ہڑتال شروع کر دی۔ دس مارچ کو "جو” نامی جیل میں قیدیوں نے آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا جس کے بعد سے آل خلیفہ کے کارندوں نے ان قیدیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا رکھا ہے اور قیدیوں کے اہل خانہ کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ دس مارچ کو آل خلیفہ کے کارندوں نے "جو” جیل میں احتجاج کرنے والوں پر حملہ کر کے سیکڑوں قیدیوں کو زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button