مشرق وسطی

بحرین میں شیعوں کے خلاف اشتعال پھیلانے والوں پر مقدمے کا مطالبہ

بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے دینی آزادی کے شعبے کے انچارج شیخ میثم سلمان نے مطالبہ کیا ہے کہ بحرین میں شیعوں کے خلاف دشمنی اور اشتعال پھیلانے والوں پر مقدمہ چلایا جائے- شیخ میثم سلمان نے آل خلیفہ حکومت کے عہدیداروں کو بحرین میں شیعوں کے خلاف فرقہ پرستی اور دشمنی کا اصل ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ شیعہ شہریوں کے خلاف اشتعال انگیزی میں ملوث افراد دہشت گرد گروہوں سے وابستہ ہیں اور ان پر مقدمہ چلانا ضروری ہے- انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ آل خلیفہ حکومت بین الاقوامی قوانین کی پابند نہیں ہے، عالمی برادری کے قانونی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں بحرینی حکام کو متنبہ کریں- اس سے پہلے بحرین کی الوفاء اسلامی تحریک نے بھی کہا تھا کہ آل خلیفہ حکومت بحرین کے ایک چھوٹے سے طبقے کی نمائندگی کرتے ہوئے آمرانہ اور فرقہ پرستی پر مبنی نظام قائم کر کے ملک کی شیعہ اکثریت پر کھلم کھلا ظلم و ناانصافی کر رہی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button