پاکستان

بلتستان میں شیعہ رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی پلانگ مکمل ،10 سے 15 روز میں کاروائی کی جاسکتی ہے، رپورٹ

 گلگت بلتستان میں کالعدم سپاہ صحابہ سے قریبی مراسم رکھنے والا مسلم لیگ ن کے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی حکومت نے اپنے سیاسی مخالفیں کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، اطلاع کے مطابق انتقامی کاروائی کرتے ہوئے جی بی کے وزیراعلیٰ نے مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے سیکرئٹری جنرل مولاناعلی محمد رضوی سمیت کئی اور اہم اور سرگرم کارکناں کو مختلف مقدمات بناکر گرفتار کرنے کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے جسے پر دس سے پندرہ روز میں عمل کرنے کی اطلاع ہیں۔

یہ بات بھی دھیان میں رہے کہ اس سے قبل یمن جنگ میں پاکستان کو مداخلت سے باز رکھنے پر نکالی گئی احتجاجی ریلی پر بھی حکومت نے آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا ہوا ہے ،جبکہ ان میں کئی ایک ابھی گرفتار بھی ہیں۔ جی بی انتظامیہ کی جانب سے اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف اس قسم کے اوچھے ہٹکنڈےاستعمال کرنا خود انکی حکومت اور مسلم لیگ ن کی ساخت کو مزید کمزور کرسکتے ہیں ، لہذا حکومت کو چاہئے کہ سیاسی انتقام کی آ ڑ میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف سازشوں سے باز رہیں ورنہ اگر عوام انکے خلاف اُٹھ کھڑے ہوگئے تو انکو اپنی حکومت بچانا مشکل ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button