صیہونی حکومت کی نابودی تک مزاحمت جاری رہے گی
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ فلسطینی امنگوں کے دائرے میں اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے کسی طرح کے ایثار و قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے۔
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بدھ کی رات علمائے استقامت کی یونین کی عالمی کانفرنس کی اختتامی تقریب کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کی قدردانی کی۔ فلسطین کی خاطر اتحاد کے نعرے کے تحت ہونے والی اس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں بہت زیادہ ایثار کا مظاہرہ کرتا رہا ہے جس کا نتیجہ بہت جلد صیہونی حکومت کی نابودی کی شکل میں سامنے آئے گا۔ شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ عرب اور دیگر اسلامی ممالک کی نظر میں مسئلہ فلسطین کو مرکزی حیثیت حاصل ہونی چاہئے اور ان ممالک کو چاہئے کہ اپنی پالیسیوں اور سیاسی مواقف میں فلسطین کے مسئلے کو مرکزی اہمیت کا حامل قرار دیں۔ حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ یہ تحریک مزاحمت ہمیشہ فلسطین کی حمایت کرتی رہے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ نے استقامت اور مزاحمت کے ذریعے صیہونی حکومت کو بری طرح سے شکست سے دوچار کیا ہے اور یہ سلسلہ صیہونی حکومت کی مکمل نابودی اور فلسطین کی آزادی تک جاری رہے گا۔