لبنان

بیروت میں اتحاد برائے فلسطین کانفرنس کا اختتام

المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ” اتحاد برائے فلسطین” کے زیر عنواں علمائے استقامت کی دو روزہ کانفرنس کے اختتامی بیان میں فلسطین کے دفاع اور صیہونی حکومت کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے- کانفرنس کے اختتامی بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ فلسطین، عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور صیہونی حکومت کی مکمل تباہی کی فکر باقاعدہ طور پر پروان چڑھنی چاہئے- کانفرنس کے اختتامی بیان میں مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی کوششوں اور آپ کی مدد و حمایت کی قدردانی کی گئی- اتحاد برائے فلسطین کے لئے منعقدہ کانفرنس کے اختتامی بیان میں لبنان و فلسطین میں کامیابی کے حصول میں استقامت کی طاقت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی، امریکی اور یورپی ممالک سے مالی اور عسکری مدد حاصل کرتے ہیں اور صیہونیوں کے مقابلے میں استقامت کی کامیابی اس استقامت کی طاقت کا واضح ثبوت ہے- علمائے استقامت کی عالمی یونین کی کانفرنس کے بیان میں تکفیریت اور دہشت گردی کے خلاف جد و جہد کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ علاقے میں تکفیری گروہوں کے اقدامات سے صیہونی دشمن اور عالمی سامراج کے ساتھ ان کے رابطے کا پتہ چلتا ہے اور دنیا کے تمام حریت پسندوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس انحرافی فکر کے مقابلے کے لئے متحد ہو جائیں- واضح رہے کہ اتحاد برائے فلسطین کے زیر عنوان علمائے استقامت کی عالمی یونین کی پہلی کانفرنس منگل کو بیروت میں شروع ہوئی تھی- اس کانفرنس میں دنیا کے تینتالیس ملکوں کے ایک سو بیس علماء اور دانشوروں نے حصہ لیا- یہ کانفرنس بدھ کی رات اختتام پذیر ہوئی-

متعلقہ مضامین

Back to top button