سعودی عرب

سعودی حکومت کے ہوائی حملوں میں قتل عام

سعودی لڑاکا طیاروں نے اپنے ملک کے جنوبی صوبے نجران کے علاقے پر حملہ کرکے بے گناہ عام شہریوں کا قتل عام کر دیا-
ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق الوعی نیوز ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے صوبے نجران پر اس ملک کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے- اس رپورٹ میں جاں بحق ہونے والوں کی صحیح تعداد کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا گیا- دوسری جانب احرار نجران نامی سعودی حکومت مخالف تحریک نے یمن کی سرحد کے نزدیک نجران میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا- واضح رہے کہ چند سال قبل سعودی حکومت نے یمن کے سابق صدر علی عبد اللہ صالح کو بھاری رقم دے کر شمالی یمن کے صوبوں عسیر، نجران اور جیزان کو کرائے پر لے لیا اور کچھ عرصے کے بعد ان صوبوں کو سعودی عرب میں شامل کر لیا- نجران علاقے کے قبائل نے بھی گذشتہ سترہ جون کو سعودی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے نجران کو سعودی عرب سے علیحدہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button