لبنان

حزب اللہ : تکفیریوں کے ساتھ جنگ جاری رہے گی

حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاووق نے چودہ مارچ گروپ ک جانب سے تکفیریوں کی حمایت کی مذمت کی ہے۔

شیخ نبیل قاووق نے ایک بار پھر چودہ مارچ گروپ بالخصوص المستقبل پارٹی کی جانب سے شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کی مذمت کی ہے۔ شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ چودہ مارچ گروپ تکفیری دہشت گردوں کو، جنہیں صیہونی حکومت کی مالی اور فوجی حمایت حاصل ہے اور ان کا علاج صیہونی اسپتالوں میں کیا جا رہا ہے انقلابی قرار دیتا ہے اور اس نے اسرائیل کی طرح ان سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ عرسال کی پہاڑیوں اور راس بعلبک میں تکفیریوں کی بیخ کنی تک ان کے ٹھکانوں اور گذرگاہوں پر حملے جاری رکھے گی تا کہ سرزمین لبنان تکفیریوں کے حملوں سے محفوظ رہ سکے۔ حزب اللہ لبنان کے اس سینئر رہنما نے کہا کہ اسرائیل نے شام میں سرگرم عمل دہشت گرد گروہوں کے ساتھ سمجھوتے کئے ہیں اور یہ دہشت گرد گروہ صیہونی حکومت کے ساتھ ایک محاذ پر ہیں لیکن حزب اللہ یہ نہیں دیکھنا چاہتی کہ چودہ مارچ اور المستقبل گروپ بھی صیہونی حکومت اور دہشت گردوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ تکفیریوں کے خلاف جنگ میں اپنے وطن اور ہم وطنوں کا دفاع کر رہی ہے اور ہرگز چودہ مارچ بالخصوص المستقبل گروپ اور اس کے رہنماؤں کے پروپیگنڈوں کو خاطر میں نہیں لائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button