لبنان

لبنان میں کئی دہشت گرد گرفتار، ہتھیار برآمد

لبنانی فوج نے مشرقی علاقوں میں کئی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج اور دہشت گردوں کے مابین بدھ کے روز بقاع کے علاقے میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں ایک دہشت گرد زخمی ہوا جبکہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جن سے کچھ ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔ دوسری جانب لبنانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے ایک ڈرون طیارے کو اس وقت ضبط کرلیا جب اسے شام اور لبنان کی سرحدوں میں روپوش دہشت گردوں کے لئے اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی- واضح رہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران تکفیری عناصر نے مشرقی اور شمال مشرقی لبنان کے مختلف علاقوں پر کئی بار دہشت گردانہ حملے کئے تاہم لبنانی فوج اور حزب اللہ کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ان حملوں اور ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button