مقبوضہ فلسطین

صیہونی ایٹمی پروگرام کو کنٹرول کیا جائے

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے صیہونی حکومت کے ایٹمی پروگرام کو کنٹرول کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-
فلسطین الیوم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے منگل کو ایک بیان میں ویانا مذاکرات میں ایران کو حاصل ہونے والی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے، اقوام متحدہ اور گروپ پانچ جمع ایک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ایٹمی پروگرام کو بھی کنٹرول کرے- اس بیان میں علاقے کے ملکوں کے لئے صیہونی حکومت کی ایٹمی سرگرمیوں کے خطرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، مشرق وسطی کے علاقے کو ایٹمی ہتھیاروں سے عاری قرار دیئے جانے اور صیہونی حکومت کے ایٹمی پروگرام پر پابندی کو، علاقے کی سلامتی کے لئے ضروری قرار دیا گیا ہے- عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ویانا کے ایٹمی مذاکرات میں ایران کی استقامت و پائیداری ہی، ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کو روکنے میں امریکہ اور یورپ کی کوششوں کی ناکامی کا سبب بنی ہے- اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ استقامت ہی تمام ملکوں کے قومی مفادات کا تحفظ کر سکتی ہے- واضح رہے کہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کی کامیابی پر صیہونی حکومت نے تشویش ظاہر کی ہے جبکہ خود اس کے پاس تقریبا تین سو ایٹمی وار ہیڈز موجود ہیں اور یہ غاصب حکومت کسی بھی بین الاقوامی قانون کی، پابندی بھی نہیں کرتی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button