اہم ترین خبریںایران

آہوں، سسکیوں اور پرنم آنکھوں میں آیت اللہ شہید رئیسی سپرد خاک، رقت آمیز مناظر

ایرانی عوام نے پر نم آنکھوں سے اپنے محبوب اور ہر دلعزیز صدر کو الوداع کیا اور انھیں ان کے ابدی گھرحرم حضرت امام رضا علیہ السلام  میں سپرد خاک کیا۔

شیعیت نیوز: صوبہ خراساں رضوی بالخصوص مشہد مقدس کے عوام نے آج آخری بار اپنے شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا۔

اس موقع پر کئی لاکھ افراد موجود تھے اور انسانوں کے ٹھاٹیں مارتا ہوا سمندر کا نظارہ مشہد مقدس پیش کر رہا تھا۔

اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے، سوگوار عوام سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کر رہے تھے۔

ایرانی عوام نے پر نم آنکھوں سے اپنے محبوب اور ہر دلعزیز صدر کو الوداع کیا اور انھیں ان کے ابدی گھرحرم حضرت امام رضا علیہ السلام  میں سپرد خاک کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی چیف جسٹس اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کی شہید صدر کے گھر آمد اور تعزیت

اس سے قبل تہران میں شہید وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے جسد خاکی کو حرم شاہ عبدالعظیم حسنی علیہ السلام میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر شہر ری میں ہر طرف لوگ ہی لوگ تھے جو سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کر رہے تھے۔

تبریز شہر کے ہزاروں عقیدت مندوں نے بھی جمعرات کی صبح اپنے محبوب امام جمعہ شہید آیت اللہ آل ھاشم جو اس شہر میں سید شریف کے نام سے مشہور ہیں، کو الوداع کیا اور دسیوں ہزار افراد نے تبریز کے گلزار شہدائے وادی رحمت میں انھیں سپرد خاک کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button