اہم ترین خبریںپاکستان

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کا وفد کے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ کا دورہ

شیعیت نیوز:پاکستان کے شیعہ طلباء کی ملک گیر اور نمائندہ تنظیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر حسن عارف نے وفد کے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا۔

اس وفد میں سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر اطہر عمران، سینئر برادر افسر رضا خان، سینئر برادر حسنین جعفر زیدی، مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان برادر معمر نقوی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:میئر کراچی کی ایرانی قونصل خانے آمد، ایرانی صدر کی شہادت پر تعزیت

مرکزی صدر برادر حسن عارف ایڈووکیٹ نے ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

یادگار کے طور پر تعزیتی کلمات کتاب پر لکھے اور شہید کی تصویر بطور تحفہ پیش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button