اہم ترین خبریںایران

ابراہیم رئیسی نے اپنے کردار و گفتار سے مقاومتی بلاک کی حمایت کی، بشار الاسد

شیعیت نیوز:شام کے صدر "بشار الاسد” نے آج صبح قائم مقام ایرانی صدر "محمد مخبر” سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

اس موقع پر بشار الاسد نے ایرانی حکومت و عوام سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے "شہید قاسم سلیمانی” کی طرح شہید ابراہیم رئیسی بھی سحر آمیز شخصیت تھے۔

اُن کی یاد اور نام ہمیشہ شامی عوام کے دلوں میں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں ایرانی حکومت، عوام اور رہبر معظم کے سامنے اپنے دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔

شہید ابراہیم رئیسی علاقے اور خطے میں اہم شخصیت تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کا وفد کے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ کا دورہ

استقامتی محاذ کسی طور بھی ان کی حمایت کو نہیں بھولے گا۔

شامی صدر نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی ہمیشہ ظالم کے خلاف کھڑے رہے، نیز فلسطینی عوام نے بھی اس موضوع کو شہید کے آخری دنوں میں بخوبی جانچا۔

انہوں نے اپنے کردار و گفتار سے استقامتی مرکز اور فلسطین کاز کی حمایت کی جو کہ دنیا کے لئے ناقابل فراموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ شامی عوام شہید ابراہیم رئیسی اور ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کو جنرل قاسم سلیمانی کی طرح جبر و ون ورلڈ آرڈر مخالف اور خطے و دنیا کے مظلوموں کا ساتھ دینے والا سمجھتے ہیں۔

اسی لئے رہتی دنیا تک ہمارے ملک میں ان کا احترام باقی رہے گا۔

بشار الاسد نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک میں اس وجہ سے بھی عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے تا کہ آپ کے غم میں شریک ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button