پاکستان

دہشتگردی میں ملوث اندرون سندھ کے 19 مدارس سیل، ریکارڈ ضبط

سکیورٹی اداروں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرکے دہشتگردی میں ملوث سندھ کے 19 مدارس کو ہنگامی طور پر سیل کر دیا ہے، اور ان مدارس سے ملنے والا ریکارڈ ضبط کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں نے ایپکس کمیٹی سے منظوری ملنے کے بعد اندرون سندھ کارروائی کرکے دہشتگردی میں ملوث 19 مدارس کو ہنگامی طور پر سیل کر دیا ہے، اور ان مدارس سے ملنے والا ریکارڈ ضبط کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیل کئے گئے ان مدارس کی دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے حوالے سے انٹیلی جنس رپورٹس پہلے سے موجود تھیں، اور دہشتگردی میں ملوث 48 مدارس کی تفصیلات گذشتہ اتوار کو ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی رکھی گئیں، اور رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ایپکس کمیٹی نے فوری طور پر ان مدارس کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ریکارڈ میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ مدارس سالانہ اربوں روپے کی مالی امداد لے رہے تھے، جو بعد میں دہشتگردی میں استعمال ہوتی تھی۔ سکیورٹی اداروں نے مدارس کو ملنے والی مالی امداد کے ذرائع کو سراغ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کر دیں جبکہ، کریک ڈاؤن کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ اور نیکٹا کو بھجوا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button