مشرق وسطی

بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب رہا

بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب کو صحت خراب ہونے کی بنا پر آل خلیفہ کی قید سے رہائی مل گئی۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یہ دعوی کیا گیا ہے کہ بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب کی خرابی صحت کی وجہ سے آل خلیفہ حکومت نے ان کی سزا معاف کر دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مئی کے مہینے میں منامہ کی اپیل کورٹ نے بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب کو سنائی گئی چھے مہینے کی قید کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔ یہ سزا بحرین کے سرکاری اداروں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں دی گئی تھی۔ آل خلیفہ کی وزارت دفاع اور وزارت داخلہ نے بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ ان وزارت خانوں نے نبیل رجب پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ان سرکاری اداروں کو نقصان پنہچایا ہے اور ان کے کارکنوں کی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان لگائے ہیں۔ گذشتہ اپریل میں نبیل رجب کو ایک واقعے کے حوالے سے غلط خبریں اور معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا۔ واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے فروری دو ہزار گیارہ سے جاری بحرینی قوم کی تحریک کے دوران بہت سے افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button