شیخ نعیم قاسم: شامی حکومت دہشت گردوں کے مقابلے میں کافی طاقتور ہے

14 جولائی, 2015 00:00

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام اب خطرے سے باہر نکل چکا ہے اور اب دمشق کی حکومت کی سرنگونی کا امکان ختم ہو چکا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ عراق و شام میں تکفیری دہشت گرد گروہ صیہونی حکومت کے بازو ہیں اور شام میں حزب اللہ کی جانب سے دہشت گردوں کا مقابلہ صیہونی حکومت کے خلاف حزب اللہ کی جدوجہد کے منصوبوں کا لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے حزب اللہ اور داعش کے موازنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ داعش ایک جارح اور قابض گروہ ہے جبکہ حزب اللہ نے جو راستہ اپنایا ہے وہ آزادی دلانے کا راستہ ہے لہذا آزادی دلانے والے اور قبضہ کرنے والے میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہاکہ عرسال کی پہاڑیوں اور الزبدانی میں دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور وہ اب کچھ نہیں کر سکتے۔

4:59 شام جون 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔