پاکستان

امام علی کو مولائے کائنات کہنے پر وہابی امت اخبار "عامر لیاقت ” پر برس پڑا

وہابی امت اخبار کی جانب سے 21 رمضان المبارک اور یوم شہاد ت امام علی ابن ابو طالب (ع) کے موقع پر ڈاکڑعامر لیاقت کی جانب سے خصوصی پروگرام نشر کرنے اور مولائے کل مولائے متقیان امیرالمومنین حضرت علی ابن ابو طالب علیہ سلام کے لئے "مولائے کائنات ” کا لقب استعمال کرنے پر برس پڑا ہے ۔ اس پروگرام نے بغض علی علیہ سلام سے بھرے سینے میں آگ لگادی ہے، جس پر وہابیوں کا نمائندہ اخبار” امت "نے ڈاکڑ عامر لیاقت کے خلاف فتویٰ کی بارش کردی یہاں تک کہ انہیں گمراہ کن اور مشرک قرار دیدیا ہے۔ جبکہ خود ساختہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ عامر لیاقت اللہ سے مافی مانگے کیونکہ اس نے امیرالمومنین کے لئے مولائے کائنات کا لقب استعمال کیا۔

واضع رہے کہ شب اکیس رمضان یوم شہادت امیرالمومنین علیہ سلام پر جیونیوز پر ڈاکڑعامر لیاقت نے شب بھر امام علی علیہ سلام کی سیر ت سے آگاہی کے عنوان سے پروگرام نشر کیا جس میں شیعہ و سنی مکتب فکر کے جدید علماء کرام بالخصوص علامہ کوکب نورانی، مظفر کاظمی اور علامہ محمدعلی حسینی موجود تھے اور انہوں نے مولائے کائنات کی شان میں اپنے عقیدے کو بیان کیا، اس پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں اہلسنت علماء کرام نے ہی امت اخبار کی جانب سے کئے گئے اعتراض کا جواب کچھ یون دیا تھا کہ ” تمھیں کیون تکلیف نہیں ہوتی جب تم حضرت ابوبکر کو صدیق اکبر ،حضرت عمر کو فاروق،اور حضرت عثمان کو غنی کہتے ہو” جبکہ صدیق اکبر ،فاروق اور سب بڑا غنی تو اللہ ہے، لیکن اگر علی کو صرف مولا کہہ دیا تو تمھیں اعتراض ہوتا ہے، یہ اس وجہ سے کیونکہ منافق مدحت علی کو برداشت نہیں کرسکتا۔ اور شیعہ نیوز ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے بھی امت اخبار کے لئے علماء اہلسنت کے جواب پر اکتفاء کررہی ہے ورنہ دلائل تو بہت ہیں ۔

وہابی امت اخبار نے ایک اور خبر میں حدیث غدیر کو ضعیف قرار دیا ہے جبکہ علماء اہلسنت کی لکھی گئی کتابوں میں تواتر کے ساتھ ہی حدیث بیان کی گئی ہے جسکے راوی ستر ہزار سے زائد ہیں، لیکن بغض علی میں یہ وہابی اتنے اندھے ہوگئے ہیںمستند ترین حدیث انہیں ضعیف نظر آرہی ہے۔

UmmatWahabi

متعلقہ مضامین

Back to top button