سعودی عرب

اسرائیل کا نہیں ایران کا مقابلہ کریں گے:سعودی عرب

سعودی عرب کے امریکہ نواز وزير خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کبھی بھی اسرائیل کا مقابلہ نہیں کرےگا البتہ سعودی عرب خطے میں ایران کا مقابلہ کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز وزير خارجہ عادل الجبیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی عرب کبھی بھی اسرائیل کا مقابلہ نہیں کرےگا البتہ سعودی عرب خطے میں ایران کا مقابلہ کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھےگا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے کبھی بھی اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف آواز بلند نہں کی اور نہ ہی کھبی اسرائیل کو عالم اسلام کے لئے خطرہ قراردیا لیکن سعودی عرب نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف اپنی معاندانہ کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت عالم اسلام کی دشمن اور امریکہ و اسرائیل کی حامی ہے اور آل سعود اسلامی ملک کے مادی اور معنوی وسائل پر امریکہ اور اسرائیل کی مدد سے قبضہ کئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button