لبنان

حزب اللہ تمام لبنانیوں کا دفاع کر رہی ہے. لبنان وزیر خارجہ

لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام لبنانیوں کا دفاع کر رہی ہے-

لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل نے منگل کے دن روزنامہ الاخبار سے گفتگو کے دوران جارحین کے مقابلے میں لبنان کے دفاع کے لئے حزب اللہ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ حزب اللہ آج دشمنوں کے مقابلے میں تمام لبنانیوں کے دفاع میں مصروف ہے اور وہ اس سلسلے میں بڑی دلیرانہ کوششیں کر رہی ہے- جبران باسیل نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے، کہ دشمن لبنان کے داخلی حالات کو خراب کرنے کوشش کر رہے ہیں ، کہا کہ دشمن لبنان میں بھی شام، عراق ، یمن اور بحرین جیسے حالات پیدا کرنے کے درپے ہیں لیکن وہ شدید غلط فہمی کا شکار ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button