دنیا

داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کا طالبان خلیفہ ملا عمر کو بھیانک انجام کی دھمکی

طالبان کے خلیفہ ملا عمر کی جانب سے کچھ روز قبل داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کو خط لکھا گیا تھا کہ وہ افغانستان میں مداخلت نہ کریں کیونکہ ان کی مداخلت سے جہاد افغانستان کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ ملا عمر کے اس خط کے جواب میں داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی نے کہا ہے کہ ملا عمر اور طالبان افغانستان میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، انہیں چاہیئے کہ وہ طالبان کو داعش میں فوری ضم کردیں ورنہ بھیانک انجام کیلئے تیار ہوجائیں۔ ابوبکر البغدادی نے مزید کہا کہ وہ اس وقت عراق اور شام میں انتہائی مضبوط شیعہ جہادی قوت سے برسرپیکار ہیں اور پوری دنیا میں ان کی خلافت کے قیام کا آغاز ہوچکا ہے لہٰذا وہ بھی طالبان کو داعش میں ضم کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button