پاکستان

کھلے عام فطرہ جمع کرنیوالی تکفیری کالعدم تنظیموں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، ایم کیو ایم

متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیمیں اور مذہبی جماعتیں کھلے عام زکوٰۃ اور فطرہ وصول کر رہی ہیں، لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جبکہ ایم کیو ایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے رینجرز کارروائیوں میں کارکنوں کی گرفتاریوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، خدمت خلق فاوٴنڈیشن کیلئے عطیات وصول کرنا جرم بنا دیا گیا۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ رینجرز نے ایم کیو ایم کے 3 کارکنوں قادر، دانش اور محمد نعیم کو گھر سے گرفتار کیا، جبکہ اسکیم 33 سے کارکن محمد علی کو گھر سے گرفتار کیا گیا، انسانی حقوق کی تنظیمیں کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف آواز بلند کریں

متعلقہ مضامین

Back to top button