پاکستان

داعش کو یہود و نصاریٰ کی سرپرستی حاصل ہے، عالمی جماعت اہلسنت

عالمی جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر مفتی پیر سید مصطفی اشرف رضوی نے آستانہ شاہ گردیز مغلپورہ لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش سے عالم اسلام کو بہت بڑا خطرہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ داعش کو یہود و نصاریٰ اور اسلام دشمن قوتوں کی سرپرستی حاصل ہے، داعش میں یورپی نوجوان نسل کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس کے پیچھے اسلام دشمن قوتیں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان، ترکی اور عالم عرب فوراً اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کریں۔ تقریب سے پیر سید شاہد حسین گردیزی، علامہ محمدنذیر نقشبندی، مولانا محمدآصف جامی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button