لبنان

لبنان کی سرحد پر صیہونی فوج تعینات

خبری ذرائع نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے لبنان سے ملحقہ سرحد پر اپنے فوجیوں کو بھاری اسلحے سمیت تعینات کر دیا ہے-
صیہونی فوج کے گشتی دستوں نے منگل کے روز جنوبی لبنان کے العدیسہ اور کفر کلا شہروں کی سرحدوں پر اپنا گشت بڑھا دیا ہے اور ان علاقوں میں فوجیوں کو بھاری اسلحے سمیت تعینات کردیا ہے- در ایں اثنا لبنان کے فوجی ذرائع نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت کی طرف سے سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کی بارہا خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے اور اس حکومت کے ایک طیارے نے منگل کے روز بھی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد سترہ سو ایک کی بنیاد پر لبنان کے خلاف تینتیس روزہ جنگ اگرچہ ختم ہو گئی تاہم یہ غاصب حکومت ہمیشہ لبنان کی ارضی سالمیت کو نشانہ بناتی رہتی ہے- لبنان نے بارہا سلامتی کونسل میں صیہونی حکومت کی شکایت کی ہے لیکن اس کونسل نے اس غاصب حکومت کے خلاف کوئی بھی عملی اقدام انجام نہیں دیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button