سعودی عرب

دو سعودی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

سعودی عرب نے یمنی افواج سے جھڑپوں میں اپنے دو فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا ہے۔
سعودی افواج نے اعتراف کیا ہے کہ صوبہ نجران میں یمن کی عوامی فورس سے ہونے والی جھڑپوں میں اس کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
المسیرہ ٹی وی کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے فوج کے جانی اور مالی نقصانات کی خبروں پر سخت سنسر شپ کے باوجود مشترکہ فوجی کمانڈ نے دو سعودی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک مارٹر گولہ لگنے سے دو سعودی فوجی ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button