یمن

سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے جاری/ متعدد یمنی شھید

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کے نئے حملوں میں دسیوں عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
یمن کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ منگل کے دن سعودی طیاروں نے صوبہ عمران کے القفلہ اور حرف سفیان شہروں پر متعدد بار بمباری کی ہے ۔ تعز صوبے کے الحوبان پر ہونے والے حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شہید ہوگئے۔ سعودی جارح طیاروں نے صوبہ لحج کے الحسینی علاقے پر بھی بمباری کی ہے جس میں تین افراد کے شہید ہونے کی خـبر ہے۔ شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
سعودی فضائیہ نے سرحدی صوبہ صعدہ کے ابادہ اور مندبہ اور صوبہ حجہ کے النجارہ علاقے کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ صوبہ مارب کے صرواح شہر پر ہونے والے سعودی حملوں میں ایک گھرانے کے بارہ افراد شہید ہوگئے۔ دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ نے صوبہ صعدہ میں سعودی افواج کے ہاتھوں متعدد رہائشی، تجارتی اور تعلیمی عمارتوں کی تباہی اور عام شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب کے ان حملوں کو انسانی حقوق کے منافی قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button