دنیا

امریکا میں مقیم ایک وہابی ملا جو خود کو ہم جنس پرستوں کا امام کہتا ہے

امریکا شہری دانی عبداللہ نامی ایک وہابی اسکالر کو دنیا بھر کے مسلم اسکالر کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ اس نے اعلانیہ ہم جنس پرستوں کا امام ہونے کا دعویٰ کیا ہوا ہے۔

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق دانی عبداللہ نامی یہ شخص امریکی ریاست ڈیٹریوٹ میں ایک عیسائی خاندان میں پیدا ہواتھا،جبکہ وہابیت کی طرف اسکی رغبیت 33 سال کی عمر میں بڑھی جب وہ چائنہ میں تعلیم کی غرض سے گیا ہوا تھا، بعد میں وہاں سے یہ وہابیت کی تعلیم حاصل کرنے مصر،شام و اردن کی جانب گیا ، اس نے اپنا نظریہ قائم کیا کہ اسلامی معاشرے میں ہم جنس پرستوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لہذا اس نے ہم جنس پرستوں کی امامت کا دعویٰ کردیا تاکہ مسلمان ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی جاسکے۔

اس وہابی ملا نے اس سلسلے میں پہلا اقدا م یہ ہم جنس پر ست کی نماز جنازہ پڑھ کر اُٹھایا جو ایڈز کی بیماری کی وجہ سے مرگیا تھا۔

اس سلسلے میں امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں اس وہابی ملا نے ایک مسجد The Light of Reform Mosque))بھی قائم کی ہے جہاں وہ ہم جنس پرستوں کی امامت کرتا ہے اور انہیں خطبہ دیتا ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اس مسجد میں مرد و خواتین اسلامی قوانین کے برخلاف ایک دوسرے کے ساتھ برابر کھڑے ہو کر نماز ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button