مشرق وسطی

کویت میں شیعہ مسجد پر وہابی دہشتگردوں کا حملہ کئی نمازی شہید

شیعت نیوز:کویت سے موصول اطلاعات کے مطابق وہابی دہشتگردوں نے ایک شیعہ مسجد امام صادق (ع) پر بم سے حملہ کیا ہے جس میں کئی نمازیوں شہید اور زخمی ہوئے ہیں، معلومات کے مطابق کویت کے علاقہ الصوابی میں جامعہ مسجد امام صادق(ع) میں نماز جمعہ کے دوران سعودی وہابی دہشتگردوں نے حملہ کیا ،حملہ کے نتیجے میں کئی نمازی شہید ہوئے ہیں جبکہ درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکہ خودکش تھا یا نہیں اس بارے میں ابھی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں، تاہم زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل سعودی عرب میں بھی وہابی دہشتگردوں نے القطیف اور دمام کی مساجد میں نماز جمعہ کے دوران ہی بم سے حملہ کیا تھا ،جس میں بھی کئی شیعہ نمازی شہید ہوئے تھے۔ مبصرین کے مطابق سعودی عرب کی یمن میں بری طرح سے شکست اور اہداف مکمل نا ہونے کے بعد سعودی انٹیلجنس باالخصوص سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف شدت پسند وہابی دہشتگردوں کی فوج کا متحرک کیا ہے جو خلیجی ممالک سمیت دنیا بھرمیں شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

 

kuwait8.jpg

 

kuwait7.jpg

kuwait6.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button