یمن

یمن :فوج اورعوامی فورس نے القاعدہ کے زیر قبضہ ایک علاقے کو آزاد کرالیا

یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کی رپورٹ کےمطابق ایک سیکورٹی ذریعے نے بدھ کے روز صوبہ تعز کے عصیفرہ علاقے کو آزاد کرائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ گروہ اس علاقے کو زندان کے طور پر استعمال کرتا تھا اور اس گروہ کے نشانے باز، عام شہریوں کو نشانہ بناتے تھے- اس ذریعے کے مطابق یمن کی سیکورٹی فورس، عوامی دستوں کی مدد سے صوبہ تعز کے علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے- دوسری جانب سعودی عرب تقریبا تین مہینوں سے یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کر رہا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوچکےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button