مشرق وسطی
داعش نے سونے کے سکوں کی کرنسی جاری کر دی
داعش کے زیر کنٹرول شام کے شہر رقہ میں داعش کا مقابلہ کرنے والے ایک شخص ٹویٹر پر سکوں کی تصاویر منظر عام پر لایا۔ اطلاعات کے مطابق نئی کرنسی کا نام دینار رکھا گیا ہے، اس کی ایکسچینج ریٹ 139 ڈالر ہے۔
یاد رہے کہ داعش نے گزشتہ سال ماہ نومبر میں سونے، چانی اور تانبے کے سکوں کی کرنسی جاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ داعش کے بیان میں کہا گیا تھا کہ اس قدم کا مقصد امریکہ کے آمرانہ مالیاتی نظام سے رابطہ توڑنا ہے۔
اندازہ ہے کہ داعش کی کرنسی سات سکوں پر مشتمل ہوگی جن میں سونے کے دو، چاندی کے تین اور تانبے کے دو سکے شامل ہوں گے۔