دہشت گرد گروہ داعش امریکی پالیسیوں کے تحت پروان چڑھا ہے، روس

23 جون, 2015 00:00

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ داعش گروہ عراقی فوج سے زیادہ مسلح ہے، داعش دہشت گرد گروہ کو امریکا نے پروان چڑھایا ہے۔ دہشت گرد گروہ داعش امریکی پالیسیوں کے تحت پروان چڑھا ہے اور انہی پالیسیوں کی بدولت اس نے بے تحاشا ہتھیاروں تک رسائی حاصل کی ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سینٹ پیٹرز برگ کے سالانہ اقتصادی اجلاس میں مشرق وسطی میں روس کے بارے میں امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ داعش گروہ ان ہی پالیسیوں کے تحت پروان چڑھا ہے اور اس نے بے تحاشا ہتھیاروں تک رسائی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کہیں زیادہ موثر اقدامات کر سکتا تھا۔ ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ امریکا دعوی کرتا ہے کہ وہ عراق کی حمایت کرتا ہے اس کو ہتھیار دیتا ہے اور عراقی فوج کی تربیت کرتا ہے لیکن داعش دہشت گرد گروہ دو تین حملوں میں ہی عراقی فوج کے ہتھیار و گولہ بارود کی بڑی مقدار پر قبضہ کر لیتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروہ داعش اس وقت امریکی حمایت کی وجہ سے عراقی فوج سے کہیں زیادہ مسلح ہے۔

7:24 شام اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔