لبنان

اسرائیل اور دہشت گردی سے جنگ جاری رہے گی

حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
لبنان کے المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیخ نعیم قاسم نے اتوار کے روز بیروت میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ حزب اللہ، صیہونی حکومت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی-حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ بڑی طاقتیں دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ یمن، شام اور عراق میں دہشت گردوں کی مدد و حمایت کر رہی ہیں اور یہ مسئلہ علاقے میں بدامنی کا باعث بناہے- شیخ نعیم قاسم نے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے ذریعے لبنان کی فضائی حدود کی بارہا خلاف ورزی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس قسم کے اقدامات کی روک تھام کرنی چاہئے- تازہ ترین خبروں کے مطابق صیہونی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ مشرقی لبنان میں گرکر تباہ ہوگیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اسرائیلی جاسوس طیارہ گرکر تباہ ہوا ہے یا اسے مار گرایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button