پاکستان

صوفی سنی پاکستان دفاعی مبصر زید حامد کو سعودی وہابی پولیس نے گرفتا ر کرلیا

پاکستان کے متنازع دفاعی مبصر صوفی سنی اسکالر زید حامد کی سعودی عرب میں گرفتاری کی تصدیق ہوگئی ہے،زید حامد گذشتہ ہفتوں میں سعودی عرب میں ایک سیمینار سے خطاب کرنے گئے تھے جہاں پر سعودی عرب کی دنیا بھر میں جاری دہشتگردی،حکومتی بدعنوانی اور کرپشن اور حجاج پر سعودی خاندان کے قبضہ جیسے موضوعات پر تقریر کرنے کی پاداش میں انہیں سعودی عرب کی وہابی اسٹیٹ پولیس نے گرفتا ر کرلیا، جسکی تصدیق ہوچکی ہے۔اطلاعات کے مطابق زید حامد کو گذشتہ ہفتہ سعودی وہابی پولیس نے مکہ سے گرفتار کیا تھا جہاں سے انہیں نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button