مجرموں کی حمایت، بڑی طاقتیں مکمل جوابدہ ہیں. حزب اللہ نائب سربراہ

شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی ایلچی سیگرید کاید کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ دنیا کی بڑی طاقتیں علاقے کے مجرموں کی حمایت کے سلسلے میں مکمل جوابدہ ہیں جو شام، عراق اور یمن سمیت بعض ممالک میں تباہی و بربادی کے ذمہ دار ہیں-
انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتیں فلسطین اور فلسطینیوں کے خلاف جارحیت میں اسرائیل کی حمایت کے حوالے سے بھی جوابدہ ہیں- ان کا کہنا تھا کہ بڑی طاقتوں کو لبنان میں شامی پناہ گزینوں کی مدد کی ذمہ داری بھی قبول کرنی چاہئے-
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنے فریضے پر عمل اور اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہئے تاکہ وہ آئے دن لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور لبنان کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کرنا بند کر دے-








