داعش کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کا حملہ

حزب اللہ لبنان نے شمال مشرقی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے-
المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق حزب اللہ لبنان کے جوانوں نے جمعے کے روز لبنان کے شمال مشرقی علاقے عرسال کے اطراف میں داعش کے خلاف کاروائی کرکے اس کی دو گاڑیوں کو تباہ کردیا- ان گاڑیوں میں سوار سبھی دہشت گرد ہلاک ہوگئے- لبنانی فوج اور حزب اللہ کے جوان، گذشتہ تین ہفتوں سے، لبنان سے متصل شام کے علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں اور اب تک ساڑھے آٹھ سو مربع کیلو میٹر کےالقلمون علاقے سے، ساڑھے پانچ سو مربع میٹر کا علاقہ، کثیرا لقومی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے-








