دنیا

داعش دہشت گرد یورپی نوجوانوں کو اکسا رہے ہیں

دباؤ اور نقصانات کے باوجود، یورپی نوجوان داعش دہشت گرد گروہ میں شامل ہو رہے ہیں۔

دہشت گردی کے مقابلے سے متعلق امور میں یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر گیلز ڈو کرجوف نے کہا ہے کہ دباؤ اور نقصانات پہنچنے کے باوجود داعش دہشت گرد گروہ، یورپ کے نوجوان کو، جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں، رکن بنانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ گیلز ڈو کرجوف نے ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ، انسانوں کی تجارت میں ملوث ہے-۔ دہشت گردی کے امور میں یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ اب بھی یورپی نوجوان اس دہشت گرد گروہ میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے داعش دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے والے یورپی نوجوانوں کی تعداد کے بارے میں کہا کہ اب تک چار ہزار سے زیادہ یورپی نوجوان اس دہشت گرد گروہ میں شامل ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button