عراق

عراق: داعش کے ہتھیاروں کے گودام پر حملہ

عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی اتحاد کے طیاروں نے جنوبی موصل میں دہشت گرد گروہ داعش کے ہتھیاروں کے ایک گودام پر بمباری کی ہے- اس ذریعے نے کہا ہے کہ یہ حملہ موصل کے حمام العلیل نامی علاقے میں کیا گیا کہ جس کے بعد ایک خوفناک دھماکہ ہوا- اس سیکورٹی ذریعے نے کہا کہ اس گودام میں بھاری مقدار میں داعش کے ہتھیار موجود تھے- بعض ذرائع نے امریکی اتحاد کے اس حملے پر شک و شبہ کا اظہار کیا ہے- ان ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ، یورپ و امریکہ اور علاقے کے بعض ملکوں کے تعاون سے ہی وجود میں آیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button