سعودی عرب

سعودی عرب نے صہیونی حکومت سے تل ابیب میں سفارت خانہ کھولنے کی درخواست کی ہے

نیوزنور نے لبنانی عربی پورٹل "العہد”کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی نیوز پورٹل "معاریو” نے لکھا ہے : انٹرنیٹ کے اجتماعی چینلوں پر اس خبر کے آنے کے بعد کہ ایران اسرائیل اور سعودی عرب کا مشترکہ دشمن ہے ،سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ روابط استوار کرنے کی جانب قدم بڑھا رہا ہے ۔

اس نیوز پورٹل نے مزید لکھا : جو چیز ریاض اور تل ابیب کے درمیان روابط استوار کرنے کی کوشش پر منتہی ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ حال ہی میں سعودی عرب نے تل ابیب میں سفارت خانہ کھولنے کی درخواست کی ہے ۔

اسی سلسلے میں العھد نیوز سینٹر نے رپورٹ دی ہے کہ سعودیہ کے سب سے زیادہ مقبول نامہ نگار ،دحام العنزی نے،تل ابیب میں سعودیہ کا سفارت خانہ کھلنے کی صورت میں اس کی ذمہ داری سنبھالنے کا اعلان کیا ہے ۔

سعودیہ کے اس روزنامہ نگار نے ٹویٹر پر اپنے صفحے پر لکھا : میں تل ابیب میں سعودیہ کے سفارتخانے کے کھولے جانے کا خواہش مند ہوں۔میں چاہتا ہوں کہ انور عشقی ،اسرائیل میں پہلا سفیر بنے اور اس کے بعد یہ ذمہ داری مجھے دی جائے ۔

اس رپورٹ کے مطابق ، جنریل انور عشقی جو سعودیہ کا ریٹائرڈ جنریل ہے جس نے حال ہی میں صہیونی حکومت کے وزارت خارجہ کے دفتر کے سربراہ ڈوری گلیڈ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے ۔

روزنامہ بلومبرگ کے مطابق ، سعودیہ کی اطلاعات کے اس سابق افسر کی اسرائیل کے اعلی حکام سے ملاقات ،اس سے پانچ بار مخفیانہ ملاقاتوں کا سلسلہ تھی کہ جو سال ۲۰۱۴ کے آغاز سے اب تک ہو چکی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button