عراق

عراق: دسیوں عراقی طالبات شہیدمتعدد زخمی

عرب ذرائع کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ دیالہ کے صدر مقام بعقوبہ میں ہونے والے بم دھماکے میں آٹھ طالبات شہید اور دو زخمی ہو گئیں- درایں اثنا عراق کے انٹیلیجنس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی بغداد کے طارمیہ علاقے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دجلہ آپریشن کے کمانڈر عبدالامیر الزیدی نے "علاس” اور "العجیل” کے علاقوں پر مسلح دہشت گردوں کا ایک بڑا حملہ ناکام بنائے جانے کی خبر دی ہے۔ الزیدی نے مزید کہا کہ عوامی اور سیکورٹی اہلکاروں نے اس حملے کو ناکام بنانے کے ساتھ ہی چوبیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کی تین گاڑیاں بھی تباہ کر دیں

متعلقہ مضامین

Back to top button