’برطانیہ کی رہائشی تین بہنوں کا بچوں سمیت جہاد النکاح کے لئے شام جانے کا خدشہ‘

16 جون, 2015 00:00

برطانیہ کے علاقے بریڈفورڈ کی رہائشی تین بہنوں کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ مذہبی رسومات کے لیے سعودی عرب جانے کے بعد اپنے نو بچوں سمیت جہاد النکاح کے لئے شام چلی گئی ہیں۔

ان تینوں خواتین کے خاندان کی جانب سے ان کے وکیل ’خان سولیسٹرز‘ کا کہنا ہے کہ تینوں بہنوں اور ان کے بچوں کو جن کی عمریں تین سے 15 برس کے درمیان ہیں، گذشتہ جمعرات کو برطانیہ واپس پہنچنا تھا۔
خیال ہے کہ ان میں سے 10 افراد نے نو جون کو استنبول کی پرواز سے سفر کیا۔
وکیل بلال خان نے تصدیق کی ہے کہ تشویش ہے کہ وہ لوگ ’شام چلے گئے ہوں۔‘
مغربی یارکشائر کی پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
دو بچوں کی والدہ 30 سالہ خدیجہ داؤد، پانچ بچوں کی ماں 34 سالہ صغریٰ داؤد اور دو بچوں کی والدہ 33 سالہ زہرہ داؤد سے 9 جون کے بعد سے جب انھوں نے سعودی عرب کا شہر مدینہ چھوڑا تھا، کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔

10:05 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔