مشرق وسطی

لیبیا، القاعدہ کا اہم کمانڈر مختار بلمختار واصل جہنم

امریکی فوج نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے کہ لیبیا پر امریکا کی بمباری میں الجزائر سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گروہ القاعدہ کے اہم سرغنہ مختار بلمختار کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فوج کے بیان میں اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے کہ اس حملے میں مختار بلمختار ہلاک ہوا ہے یا نہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان اسٹیو وارن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم فی الحال اس آپریشن کے نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں اور مناسب موقع پر مزید تفصیلات بیان کریں گے۔ لیبیا کی حکومت نے اتوار کے دن اس بات کی تصدیق کی تھی کہ مختار بلمختار امریکا کے حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ مختار بلمختار کو الجزائر گیس فیلڈ پر دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button