عراق

عراق: الانبار میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

عراقی وزارت دفاع نے صوبہ الانبار میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ عراق کے مغربی صوبے الانبار میں ہونے والی فوجی کارروائی میں اکتالیس دہشت گرد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں- بیان کے مطابق یہ ہلاکتیں صوبے کے الکرمہ علاقے میں ہوئی ہیں- عراقی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی کارروائی میں دہشت گردوں کے تین خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے- ادھر عراقی فوج کے خفیہ شعبے کے ایک ذریعہ نے بتایا ہے کہ عراقی فضائیہ نے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع علاقے طارمیہ میں ایک کارروائی کرکے دہشت گردوں کی دو کشتیاں تباہ کردی ہیں- اس ذریعے نے بتایا کہ اس کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے ہیں- دوسری طرف عراقی جنگی طیاروں نے مشرقی علاقے دیالہ اور شمالی علاقے سامرا میں بہت سے داعش دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے کئی خقیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button